• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے خلاف ناقص اقدامات، بڑا خطرہ مول لے لیا

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان نے کورونا وائرس کے خلاف ناقص اقدامات کرکے بڑا خطرہ مول لے لیا ہے۔ ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے چار ہزار کیسز کا سامنے آنا خطرے کی گھنٹی بجاچکا ہے۔

جب کہ کچھ رپورٹس کے مطابق پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد لاکھوں میں ہوسکتی ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خضر حیات کا کہنا تھا کہ یہ خطرناک صورت حال ہے۔ ٹیسٹ میں اضافے سے مریضوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان میں یہ وبا خطرناک صورت حال اختیار کرتی جارہی ہے۔

تازہ ترین