لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اورحمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورایہ نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلنڈروں کی حکومت صرف سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال سکتی ہے،عوام کے دلوں سے ان کی محبت نہیں نکال سکتی، نالائق، نااہل اور چور حکومت کی کورونا کے خلاف کوئی حکمتِ عملی نہیں۔