• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا عالمی جھوٹ،ہزارہ ٹائون واقعہ کو فرقہ واریت کا رنگ نہ دیا جائے،مولانا شیرانی

کوئٹہ(آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان مولانامحمدخان شیرانی نے کہا ہے کہ حقائق کی بجائے محض جذبات اور واقعات کی بنیاد پر فیصلے کرنے والے ہمیشہ غیر کے ہاتھوں استعمال ہوتے ہیں ،دنیا کی بااثر قوتیں جنگ کی پیاسی ہیں، لسانیت ،فرقہ واریت اور دیگر ناموں سے لڑنے والی جنگ عالمی قوتوں کی ضرورت ہے، مسلمان ہوش کے ناخن لے کر ان کے مذموم عزائم کو سمجھیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماحاجی عبدالصادق نورزئی، حاجی عبدالصمد حقیار، حاجی سنگین خان کاسی، مولانا قدم جان، مولانا ابراہیم شاہ آغا، مولاناقاری حبیب اللہ اور دیگر پر مشتمل ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ اکثریت کے بولنے سے سچ جبکہ سچ اقلیت کے بولنے سے جھوٹ ثابت نہیں ہوسکتی ،کورونا وائرس عالمی جھوٹ ہے ہم نے شروع میں کہا کہ علما جذبات اور عالمی جھوٹ پر یقین کرنے کی بجائے حقائق کو سمجھیں ،جذباتی فیصلوں کے نتائج ہمیشہ نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں علما کی حالیہ جذباتی فیصلوں کے نتائج مستقبل میں کچھ اچھے نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ہزارہ ٹاؤن واقعہ انتہائی ظالمانہ وحشیانہ اور افسوسناک ہے واقعہ میں ملوث وحشیوں کو عبرتناک سزا دی جائے مگر واقعہ کو لسانیت اور فرقہ واریت کا رنگ ہرگز نہ دیا جائے ۔ 
تازہ ترین