• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی کی عزت کرتا ہوں ، ڈرتا نہیں ہوں، نسیم شاہ

پاکستانی بالر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی عزت کرتے ہیں مگر اُن کے مد مقابل کھیلنے سے کوئی ڈر محسوس نہیں ہوتا، وہ انہیں گیند کرانے کے لیے نہایت پر جوش ہیں۔

پاکستان کے سیدھے ہاتھ کے گیند باز 17 سالہ نسیم شاہ نے حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو کے دوران ویرات کوہلی کے ساتھ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچز ہمیشہ سے ہی بہت اہمیت رکھتے ہیں، اُنہیں پہلے ہی بتایا جا چکا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچز میں کھلاڑی اپنی عوام کے لیے ہیرو اور ویلین بنتے ہیں۔‘

نسیم شاہ نے کہا کہ ’پاکستان بمقابلہ بھارت میچز بڑے خاص ہوتے ہیں کیوں کہ یہ کبھی کبھار ہی منعقد ہوتے ہیں، جب بھی موقع ملے میں بھارت کے خلاف کھیلنا چاہتا ہوں۔‘

راولپنڈی میں 9 فروری 2020 میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے والے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ میں بھارت کے خلاف بہترین بالنک کر سکتا ہوں، جب بھی موقع ملے گا میں بہترین بالنگ کروں گا اور اپنے شائقین کو مایوس نہیں کروں گا، جہاں تک بات ہے ویرات کوہلی کی میں اُن کی عزت کرتا ہوں مگر ڈرتا نہیں ہوں ۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ایک اچھے کھلاڑی کو بال کروانا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے اور یہی موقع ہوتا ہے جب آپ اپنا فن منواتے ہیں، وہ ویرات کوہلی کے خلاف کھیلنے کے موقع کے انتظار میں ہیں ۔‘  

تازہ ترین