• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمان اجلاس آج،ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) کروناکےبڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے 5 جون سے شروع ہونے والے سینیٹ کے اجلاس کیلئے وزارت صحت اور عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور اجلاس کے انعقاد کیلئے موثر انتظامات کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔ان انتظامات کے مطابق پارلیمان کااجلاس باقاعدہ طور پر سرکاری ٹیلی ویژن کے ذریعے براہ راست نشر کیاجائے گا تاکہ میڈیا کے نمائندوں کو کوریج کیلئے متبادل ذریعہ فراہم کیاجاسکے۔۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ صورتحال انتہائی نازک ہے اور بعض مشکل فیصلے اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم قطعاً اس حق میں نہیں ہیں کہ میڈیا اور عوام کی رسائی کے راستے میں روکاٹ بنیں یا ان کی رسائی بند کر دی جائے کیونکہ میڈیا، پارلیمان، سول سوسائٹی اور عوام کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے تاہم کرونا وائرس کے باعث غیر معمولی حالات پیدا ہوئے ہیں،مجھے اُمید ہے میڈیا اور عوام اس سلسلے میں بھر پور تعاون کو مظاہرہ کریں گے۔
تازہ ترین