آپ آف لائن ہیں
اتوار13؍ذیقعد 1441ھ 5؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فضل داد عباسی اور شعیب قمر کی درخواست ضمانت‘ چیئرمین نیب کو نوٹسز جاری

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ حمزہ شریف اور سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق نیب کے مقدمہ کے شریک ملزمان فضل داد عباسی اور شعیب قمر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت کے دوران مسول علیہ چیئرمین نیب کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کے دوران مذکورہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ دونوں ملزمان پر شہباز شریف‘ حمزہ شریف اور سلمان شہباز کے لئے منی لانڈرنگ اور سہولت کاری کا الزام ہے۔
ملک بھر سے سے مزید