• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں چائلڈ مائنڈرز اور آئوٹ ڈور نرسریز میں بچوں کی واپسی

لندن (پی اے) اسکاٹ لینڈ میں لاک ڈائون کی نرمی کے بعد گزشتہ روز چائلڈ مائنڈرز اور آئوٹ ڈور نرسریز میں بچوں کی واپسی شروع ہوگئی، اسکاٹ لینڈ میں چائلڈ مائنڈرز کو کورونا شروع ہوتے ہی بند کردیا گیا تھا اور اگرچہ وہ کلیدی ورکرز کے بچوں اور معذور بچوں کی دیکھ بھال کررہے تھے لیکن3جون سے انھیں اس ہفتے حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز کے تحت اپنے ادارے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق چائلڈ مائنڈرز بچوں کی دیکھ بھال کیلئےبیک وقت زیادہ سے زیادہ 4 اشیا فراہم کریں گے، یہ اشیا بچوں کی اپنی اشیا کے علاوہ ہوں گی، ان کو ہدایت کی گئی کہ وہ کلیدی ورکرز اور معذور بچوں کو ترجیح دیں، اگرچہ بچوں میں جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے لیکن انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ بالغوں کے ساتھ ان کے گھلنے ملنے سے گریز کیا جائے۔ ہدایت میں صفائی اور ہائجن کے اضافی اقدامات کی کیلئے بھی کہا گیا ہے۔ مکمل طورپر آئوٹ ڈور نرسریز بھی کھولی جاسکتی ہیں لیکن انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کیلئے جگہ کی فراہمی کے دوران کلیدی ورکرز اور معذور بچوں کی دیکھ بھال کو ترجیح دیں۔ اسٹرا میش اسکاٹ لینڈ کی چیف ایگزیکٹو کینی فورستھ، جو کئی آئوٹ ڈور نرسریز چلاتی ہیں، کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد میں مشکلات پیش آئیں گی، اس لئے نرسریز کو مزید مالی اعانت کی ضرورت ہوگی۔ بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا نرسریز کو چھوٹے بچوں کے گروپس کی دیکھ بھال کیلئے دگنے عملے کی ضرورت ہوگی تو انھوں نے کہا کہ ایسا ضروری نہیں ہے تاہم یہ بھی ایک طریقہ ہوسکتاہے اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ دیگر تعلیمی نظام میں جیسا کیا جائے ویسا ہی کریں، یعنی ایک وقت میں کم بچوں کو رکھا جائے۔ اس پر یہ سوال کیا جا سکتا ہے کہ موجودہ عملے سے کم بچوں کی دیکھ بھال سے کام کے تناسب کا کیا ہوگا، اس کے بھی دو طریقے ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیاکہ کیا ان کا ادارہ ایسا کرنے کامتحمل ہوسکےگا تو انھوں نے کہا کہ نہیں مسئلہ یہی ہے ہمیں مالی اعانت کی شدید ضرورت ہے۔ نرسریز کیلئے جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ان میں ہاتھوں اور سانس سے متعلق ہائجن کا اضافی انتظام ہونا چاہئے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ انھیں 8-8 بچوں کے گروپ بنانے چاہئیں، جوجہاں ممکن ہو پہلے جیسے عملے کے ارکان کے ساتھ سارا دن ایک ساتھ رہیں۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے ہر گروپ کو ایک دوسرے سے کم از کم دو میٹر کے فاصلے سے علیحدہ رکھنا ہوگا۔ چائلڈ مائنڈرز اور آئوٹ ڈورنرسریز اسکاٹ حکومت کی جانب سے بتدریج لاک ڈائون ختم کرنے کے 4 مراحل پر مشتمل پلان کا پہلا مرحلہ ہے۔
تازہ ترین