• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پیرس (رضا چوہدری) فرانس کا درالحکومت پیرس 90 روز بعد دوبارہ کھل گیا، تین ماہ کے بعد کیفے ریسٹورنٹ کھل گئے ۔ حکومت نے لاک ڈائون ختم کرتے ہوئے کیفے اور ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے واضح کیا کہ کھلی فضا میں لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت ہو گی لہٰذا معروف شاہراہ شانزلیزے فرانسیسی دارالحکومت کے دل پسند کیفے نے لاک ڈاؤن پر تقریبا تین ماہ بعد عوام کے لئے اپنی دھوپ بھری چھتیں کھول دیں لیکن کوویڈ 19 پر سخت پابندیاں عائد ہونے کے باوجود بہت سے اداروں کا کہنا ہے کہ وہ کاروبار کو زندگی بحال کرنے کے لئے کھول رہے ہیں۔سارا دن رونق قابل دید تھی، مختصر لباس کے ساتھ فرانسیسی مرد و زن دھوپ تاپنے کے ساتھ کیفے سے لطف اندوز ہوتے دیکھے گئے۔
تازہ ترین