• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایم سی یونیورسٹی میں مبینہ بے قاعدگیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

کوئٹہ(پ ر)تحریک بحالی بی ایم سی کے ترجمان کے جارہ کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں بد انتظامی عروج پر پہنچ گئی ہے گریڈ14کے ملازمین کو گریڈ18میں ترقیاں دیدی گئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ یونیورسٹی کے سربراہ من پسند افراد کو نوازنے کیلئے تمام قواعد و ضوابط پامال کر رہے ہیں پسند و نا پسند کی بنیاد پر فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب جائز مطالبات کیلئے سراپا احتجاج ملازمین کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اہل اور سینئر افسران و ملازمین کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں لیکن اسے انتظامیہ کمزوری سمجھ رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جلد ہی دوبارہ احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائیگا۔
تازہ ترین