• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق ٹیسٹ کر کٹرز نے پی سی بی کی جانب سے ملازمین کو فارغ نہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل کا کہنا ہےکہ وہ نچلے طبقے کے ملازمین کی نوکریاں بحال کرنے پر احسان مانی کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ یہ ایک غلطی تھی اور اب وہ اس خوش آئند عمل کو سراہتے ہیں،سابق وکٹ کیپر کپتان راشد لطیف نے فیصلے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا فیصلہ ہے کہ نچلے طبقے کے ملازمین کو بھی پی سی بی کی فیملی کا حصہ سمجھا گیا ہے۔سابق کرکٹر فیصل اقبال نے بھی پی سی بی کے فیصلوں پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نچلے طبقے کے ملازمین کو نوکریوں پر بحال کرنا ایک خوش آئند عمل ہے۔

تازہ ترین