• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ماحول کی حفاظت و بقا کی آگہی کے لئے پاک بحریہ نے ماحول کا عالمی دن منایا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس دن کو منانے کا مقصد صاف ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماحول کے تحفظ و بقاء کے لئے غوروخوض اور کاوشوں کوتحریک دینا ہے۔ اس سال کے ماحول کے عالمی دن کا موضوع ʼʼ حیاتیاتی نظام کا تنوع ʼʼ ہے جو کرہ ارض پر بسنے والی تمام جاندار اشیاء کی بقا کے لیے اہم اکائی ہے۔ پاک بحریہ ماحول کا عالمی دن تسلسل کے ساتھ مناتی ہے تاکہ اس دن کی افادیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ عوام الناس میں بالخصوص آبی ماحول کے حوالے سے آگہی کو فرو غ دیا جاسکے۔
تازہ ترین