• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع جنوبی میں نالوں کی صفائی کاکام جاری ہے،ملک فیاض اعوان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈی ایم سی ساؤتھ ملک محمد فیاض اعوان نے کہا ہے کہ برسات کے موسم سے قبل ضلع جنوبی میں نالوں اور ڈرینزکی صفائی سے برسات میں نکاسی آب میں کافی مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نالہ صفائی کے کام کے حوالے سے محکمہ جاتی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیاری کریم میمن، سپریڈینٹ انجینئر عبدالرزاق جونیجو،ایکسیئن بی اینڈ آر لیاری امان اللہ واٹیواور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے چیئرمین ڈی ایم سی ساؤتھ ملک محمد فیاض اعوان نے کہا بلدیہ جنوبی کی حدود میں موجود برساتی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے جس میں افرادی قوت کے ساتھ ضروری مشینری بشمول گریب کرین،سلیج کیریئر،ڈمپر،لوڈرکا استعمال کیاجارہاہے اور جہاں ہیوی مشینری کا داخلہ ممکن نہیں وہاں مینول طریقے سے کام جاری ہے ۔
تازہ ترین