• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیادی سہولتوں سے محروم سرکاری اسکولوں کیلئے آن لائن کلاسز

بنیادی سہولتوں سے محروم سرکاری اسکولوں کیلئے آن لائن کلاسز


کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن نے عملی تجربہ کئے بغیر چھٹی تا 12ویں جماعت آن لائن کلاسز شروع کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے تحت پہلے 75ماسٹر ٹرینرز اساتذہ کو آن لائن تربیت کلاسز کی تربیت دیں گے یہ منصوبہ یونیسیف اور مائیکرو سافٹ کی مدد سے شروع کیا جائے گا۔ منصوبے پر کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ سندھ میں 45 ہزار سرکاری اسکول ہیں جن میں سات ہزار گھوسٹ اسکولز ہیں، ہزاروں اسکولز بجلی اور پانی کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، جبکہ کئی ہزار کی چہار دیواری ہی نہیں ہے، سرکاری اسکولوں کے بچے انگریزی اور ریاضی میں کمزور ہیں ایسے بچوں کے لئے محکمہ اسکول ایجوکیشن آن لائن کلاسز شروع کرے گا جنہیں کمپیوٹر کا استعمال ہی نہیں آتا ہے۔

تازہ ترین