• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ میں چین کے قومی ترانے کی بے حرمتی کےخلاف قانون منظور

بیجنگ (جنگ نیوز )ہانگ کانگ کی پارلیمنٹ نے چین کے قومی ترانے سے متعلق متنازع قانون منظور کرلیا جس کے تحت ترانے کی بے حرمتی یا تضحیک قابل گرفت جرم ہوگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق مذکورہ قانون کی منظوری ایسے وقت پر دی گئی ہے جب چین کی پارلیمان نے کثرت رائے سے ہانگ کانگ پر قومی سلامتی کی قانون سازی کے براہ راست نفاذ کی منظوری دے دی تاکہ شورش، بغاوت، دہشت گردی اور غیر ملکی مداخلت سے نمٹا جاسکے۔قومی ترانے کے بل میں حکم دیا گیا کہ ہانگ کانگ میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے طلبہ کو ’مارچ آف دی والنٹیئرز‘ قومی ترانہ سکھایا جائے گا اور اس کو تاریخی واقعات اور آداب کے ساتھ یاد کرایا جائے گا۔قومی ترانے سے متعلق قانون کے مطابق اگر کوئی چین کے قومی ترانے کی بے حرمتی کے جرم کا ارتکاب کرتا ہے تو اسے 3 سال قید اور 6 ہزار 450 ڈالر کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین