آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

واجد ضیاء،کلیم امام سمیت 25 افسر وں کی گریڈ 22 میں ترقی

واجد ضیاء،کلیم امام سمیت 25 افسر وں کی گریڈ 22 میں ترقی 


اسلام آ باد (نمائندہ جنگ )واجد ضیاء،کلیم امام سمیت 25افسر وں کی گریڈ 22میں ترقی ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو نے و الے ہائی پاور پروموشن بورڈ اجلاس نے مختلف سروس گر وپوں سے تعلق رکھنے والے 25 سے زائد افسروں کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دیدی ہے، چیف سیکرٹری آزادکشمیر وبلوچستان اورسیکرٹری الیکشن کمیشن بھی ترقی پانیوالوں میں شامل ،اجلاس میں سیکر ٹری کا بینہ ڈویژن ، سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزیر اعظم کے سیکر ٹری نے شرکت کی ، ذ را ئع کے مطا بق پا کستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 10 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ، پو لیس سروس سے تعلق رکھنے والے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء اور آئی جی موٹروے پولیس سید کلیم امام کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ، گریڈ 22 میں ترقی پانے والوں میں چیف سیکر ٹری آ زاد کشمیر مطہر نیاز رانا، سیکر ٹری الیکشن کمیشن ڈا کٹراختر نذیر وڑائچ، سپیشل سیکر ٹری فنا نس ڈویژن ،محسن مشتاق چاندنہ ،کیپٹن (ر) منیر اعظم، عصمت طاہرہ ، خاقان بابر، ڈاکٹر تنویر قریشی ، سیکر ٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹاتھارٹی آف پاکستان صالحہ فاروقی ، چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر شامل ہیں، پوسٹل سروس کے ڈی جی پوسٹ آ فس رانا محمد اخلاق کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے، ملٹری لینڈ اینڈکنٹونمنٹ سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ڈاکٹر مسعود چو ہدری کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید