• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، غیرمعیاری خوراک پر 3 سٹور،سوئیٹس یونٹ سیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری خوراک، ملاوٹی دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن، ملاوٹی کھلے مصالحے، مضرصحت خوراک کی فروخت پر 3 کریانہ سٹور اور ایک سوئیٹس یونٹ سیل کردیا، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں 206 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، اس دوران صفائی کے ناقص نظام کو بہتر کرنے کے لیے 172 فوڈ یونٹسکو وارننگ نوٹسز جاری کیے، اسی طرح ملک شاپس سمیت دودھ بردارگاڑیوں میں موجود 8090 لیٹر دودھ کی چیکنگ بھی کی گئی،اس دوران2340 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 21 فوڈ پوائنٹس کو 120,000روپے کے جرمانے عائدکیا گیا، رحیم یارخان میں ڈیپارٹمنٹل سٹور، ڈرائی فروٹس شاپ، مصالحہ جات شاپ، لیہ میں سوئیٹس یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔ بہاولنگر، مظفر گڑھ، رحیم یارخان میں دوران کارروائی ملک کولیکشن سنٹر سمیت دودھ بردارگاڑیوں میں موجود 2340 لیٹر ملاوٹی دودھ کو تلف کیا گیا۔ بہاولنگر میں ملک کولیکشن سنٹر کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
تازہ ترین