• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم ڈاکو چور،شہریوں سے لاکھوں کی نقدی و سامان لوٹ کر فرار

ملتان (سٹاف رپورٹر)نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور لاکھوں روپےمالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔  نشتر چوک محمد احمد سے دو مسلح ڈاکو دو موبائل و نقدی چھین کر فرار ہوگئے ، نشتر روڈ عمر فاروق سے موبائل و نقدی  چھن گئی، تھانہ شاہ شمس کے علاقے چکی لوہاراں والی ریاض سے دومسلح افراد نے نقدی وموبائل چھین کرلےگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے عابد حسین کے میڈیکل سٹور سے نقدی و موبائل  چھین کرلےگئے، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے موضع کوٹھے والا محمد سجاد سے تین ڈاکو نقدی و موبائل سمیت موٹرسائیکل  لےگئے ، تھانہ گلگشت کے علاقے ایم ڈی اے چوک سے محمد عمر کی موٹرسائیکل تھانہ کوتوالی کے علاقے محلہ کوٹلہ تولہ خاں محمد طلحہ ، تھانہ چہلیک کے علاقے صدر تھانہ کے باہر سے محمد فہیم کی موٹرسائیکل ، تھانہ قطب پور کے علاقے چاہ جموں والا ملک رفیق کی دکان سے مکینیکل سامان  ، تھانہ ممتازآباد کے علاقے چاہ آرے والہ محمد جاوید کی موٹرسائیکل ، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے منظور آباد شیراز بٹ کی دوکان سے موبائل ، احمد آباد محمد آکاش کا موبائل، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے قیصر احمد کی دوکان چھت پھاڑ کر کریانہ سامان  ،تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقےہیڈ مسسز شمیم اختر کے سرکاری سکول سے بیٹری انورٹر ، بستی اسلام پورہ محمد تحسین کےگھر سے ایل ای ڈی و موبائل،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے راشد حسین کے سکول سے سامان، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سمیجہ آباد فیاض کی موٹرسائیکل ، تھانہ صدر کے علاقے سورج میانی محمد اکمل کےگھر سے نقدی وموبائلز  جبکہ جمیل آباد محمد اکشف کےگھر سے نقدی و طلائی انگوٹھی چوری ہوگئے۔
تازہ ترین