• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے تعلقات پر 14 افراد کو سزائیں دی گئیں، بحرینی وزارت داخلہ

بحرین میں ایران سے مبینہ تعلقات پر 14 افراد کو سزائیں دی گئیں۔

بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق ملزمان کو تخریب کاری اور ریاستی سلامتی متاثر کرنے کے الزامات پر سزا سنائی گئی۔ بعض افراد کو 3 سال قید اور جرمانوں کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

بحرینی وزارت داخلہ کے مطابق ملزمان کو جرم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ 

حکام کے مطابق بعض مشتبہ افراد کے ایرانی پاسداران انقلاب سے مبینہ روابط کی تحقیقات جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید