• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ، صفائی کے ناقص انتظامات گیسٹرو کےمریضوں کی تعداد 350ہوگئی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)موسم تبدیل ہوتے ہی ضلع شیخوپورہ میں صفائی کے ناقص انتظامات حفظان صحت کے اصولوں پر عملدر آمد کے فقدان اور شہر میں درجنوں مقامات پر سیوریج کا پانی پینے کے پانی کے پائپوں میں ناقص میٹریل کی وجہ سے شامل ہو جانے کی بناء پر گیسٹرو کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور ضلع شیخوپورہ کے سرکاری اور پرائیویٹ شفاخانوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران گیسٹرو ان ٹائٹس میں مبتلا ہو کر آنے والے مریضوں کی تعداد 350بتائی گئی ہے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں اس دوران ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ میں نرسنگ سٹاف کی شدید کمی کے باعث مریضوں کے علاج میں مشکلات پیش آرہی ہیں اس ہسپتال میں نرسوں کی 165میں سے 62سیٹیں خالی ہیں اس صورتحال سے ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد بندیشہ نے حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کردیا ہے، ادھر پتہ چلا ہے کہ موسم بدلتے ہی ضلع شیخوپورہ میں 10سے زائد ایسی جعلی فیکٹریاں چالو ہوگئی ہیں جہاں پر ٹوٹیوں کے پانی اور خطرناک محلول سے جعلی بوتلیں تیار کرکے انہیں اعلیٰ برانڈ کی بوتلوں میں بھرا جاتا ہے ۔
تازہ ترین