• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار شاہ رخ خان اپنی آنے والی نئی فلم میں صحافی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے ۔

بھارتی ویب سائٹ ’ ہندوستان ٹائمز ‘ کے مطابق شاہ رخ خان بھارتی فلمساز آر مدھاون کی ہدیتکاری میں بننے والی فلم ’راکٹری: نمبی ایفیکٹس ‘ میں ایک صحافی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاید شاہ رخ خان ہدایتکار آرمدھاون کے احسان کا بدلہ چکانا چاہتے ہیں۔

ہدایتکار آر مدھاون نے2018ء میں شاہ رخ خان کی فلم زیرو میں ایک ناسا کے سائنس دان کا چھوٹا سا کردار نبھانے کے لیے مہمان اداکار کے طور پر شرکت کی تھی، اب شاہ رُ خ خان آر مدھاون کی ہدایتکاری میں بھارتی سائنس دان ’نمبی نارائنن‘ کی زندگی پر بننے والی فلم ’ راکٹری: نمبی ایفیکٹس ‘ میں ایک چھوٹا سا مگر مضبوط کردار نبھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان  فلم میں بطورصحافی بھارتی سائنسدان کا انٹرویو کر کے فلم بینوں کو سائنسدان کے ماضی میں لے جائیں گے جہاں وہ سائنس دان کی زندگی سے متعلق اتاڑ چڑھاؤ کو جان سکے گیں۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کی آنے والی فلم ’براہماسترا ‘ میں شاہ رخ خان خود ایک سائنسدان کا کردار ادا کریں گے جس میں وہ ’ویژَئل ایفیکٹس کے ذریعے تماش بینوں کو خیالی دنیا میں لے جائیں گے ۔

فلم براہماسترا رواں سال کے آخر میں 4 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے ۔

تازہ ترین