• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کورونا ناکامی کا ملبہ عوام پر نہ ڈالیں، مولا بخش چانڈیو




پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا کے معاملے پر اپنی ناکامی کا ملبہ عوام پر نہ ڈالیں۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی حکومت ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا آیا تو عمران خان نے خود لوگوں کو غلط پیغام دیا، وزیراعظم نے کبھی کہا یہ صرف نزلہ زکام ہے، کبھی کہا کہ لاک ڈاؤن کرنا عوام دشمنی ہے۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے خود بطور وزیراعظم لوگوں کو لاک ڈاؤن کے خلاف اُکسایا، انہوں نے کنٹینر سے جاری نافرمانی کی تحریک بطور وزیراعظم بھی جاری رکھی۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم لوگوں کو صوبائی حکومتوں کی نافرمانی کے لیے اسلام آباد سے اُکساتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اسپتال بھر چکے، ہر شہر میں کورونا بڑھ رہا ہے تو لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ سے جو لوگ انتقال کرگئے اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز چیختے رہے مگر وزیراعظم کو لوگوں سے زیادہ معیشت کی فکر لاحق تھی۔

تازہ ترین