ریاض(شاہدنعیم)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا ہے کہ مملکت دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ تنظیم اور اس کے ذیلی گروہوں کے خاتمے کے سلسلے میں سعودی عرب ہر ممکن کوشش کرے گا۔ سعودی وزیر خارجہ نے یہ بات داعش تنظیم کے خلاف سرگرم بین الاقوامی اتحاد کے رکن ممالک کے وزراء کے ایک چھوٹے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ یہ اجلاس جمعرات کے روز وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر شہزادہ فیصل کا کہنا تھا کہ "مملکت سعودی عرب اس اتحاد کے رکن ممالک کو انسداد دہشت گردی کے میدان میں اپنے تجربے میں شریک کرنے۔