• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی تباہ کاری سے حکومتی دعوے غلط نکلے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، شہباز شریف

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، شہباز شریف


راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔شہبازشریف نے کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر اظہار تعزیت وافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی تباہ کاری سے حکومتی دعوے غلط نکلے اموات کی شرح اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ متقاضی ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر حالات کا جائزہ لیں، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔شہبازشریف نے کہا کہ کورونا کی تباہ کاری وزیراعظم اور حکومت کے دعوں کو غلط ثابت کرچکی ہے، اصلاح احوال کے لئے نظر ثانی کی جائے، حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے وزیراعظم صاحب کی کنفیوژن اب تک دور ہوجانی چاہئے تھی۔

تازہ ترین