• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورکی چاراحتساب عدالتوں میں سے تین غیر فعال

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور کی چار احتساب عدالتوں میں سے تین عدالتیں ججز نہ ہونے کے باعث غیرفعال ہوگئی ہیں جبکہ اس وقت صرف ایک عدالت فعال ہے احتساب جج منیرہ عباسی اس وقت انتظامی جج کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہی ہیں جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں احتساب کی چار عدالتیں قائم ہیں تین عدالتوں میں عدالت نمبر 3کے جج حافظ نسیم اکبرکا تبادلہ ہونے کے بعد وہ ڈسٹرکٹ جج صوابی مقررکیے گئے ہیں عدالت نمبر 1کے جج اشتیاق احمد بھی حال ہی میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے جبکہ احتساب عدالت نمبر 4کے جج نوید احمد خان 3سالہ مدت پوری ہونے کے بعد انہوں نے پشاورہائی کورٹ کورپورٹ کیا ہے اس وقت صرف منیرہ عباسی کی عدالت میں ہی کیسز پر کارروائی ہوتی ہیں جبکہ احتساب کی دیگر تین عدالتوں میں ججز نہ ہونے کے باعث کیسز پرسماعت نہیں ہورہی بلکہ صرف تاریخیں ہی دی جارہی ہیں ۔
تازہ ترین