• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیربس کا پی آئی اے طیارے میں کوئی نقص نہ ہونے کا عندیہ

ایٗربس کا پی آئی اے طیارے میں کوئی نقص نہ ہونے کا عندیہ 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)طیارہ حادثہ ، ائیربس کمپنی نے ابتدائی تحقیقات کے بعد طیارے کو درست قرار دیتے ہوئے اس میں کسی نقص کے نہ ہونے کا عندیہ دے دیا ، تفصیلات کے مطابق ائیربس کمپنی نے ائر بس استعمال کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو ایک مکتوب بھیجا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کراچی میں پی آئی اے کے تباہ ہونے والے طیارے A320 کی تحقیقات جاری ہیں ۔ تاہم ائیربس طیارے استعمال کرنے والی فضائی کمپنیوں کے لیے تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں کوئی خاص حفاظتی سفارشات نہیں ہیں ۔

ائیربس کمپنی کے چیف پروڈکٹ سیفٹی آفیسریانک مالینج نے ائر بس استعمال کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کے نام اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ فلا ئٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

جس سے اہم معلومات ملی ہیں تاہم حادثے کی جگہ کے معائنے ، ائرٹریفک کنٹرولر کے ریکارڈ ، فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کے ابتدائی تجزیے کی روشنی میں کمپنی ائیربس طیارے استعمال کرنے والی فضائی کمپنیوں کے لیے تحقیقات کے اس مرحلے میں کسی حفاظتی اقدام کی کمپنی کوئی سفارش نہیں کرتی ۔

تازہ ترین