• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ ورکرز کی مناسب تربیت کا انتظام ہونا چاہیے، پروفیسر جاوید اکرم

لاہور ( جنرل رپورٹر) کورونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں میں اس بیماری کے خلاف اینٹی باڈیز اوسطاً18دن تک رہتی ہیں۔ بیماری کے خلاف قوت مدافعت ساری عمر کیلئے نہیں رہتی۔ اچھے اور معیاری حفاظتی لباس کے ذریعے ہی اپنے ہیلتھ ورکرز کی جان بچا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے پیر کے روز کورونا وائرس پر پاک چائنا مشترکہ ویڈیو کانفرنس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ چینی ماہرین کے ساتھ ویڈیو کانفرنس بہت مفید رہی۔ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے شدید بیمار مریضوں کو فوراً وینٹیلیٹر پر منتقل کرنے سے احتراز کرنا چاہے۔ ایسے مریضوں کا سانس بحال کرنے کیلئے دوسرے طریقے استعمال کیے جائیں اور زیادہ توجہ ان کا خون پتلا کرنے پر دی جائے۔ ملک میں بھی ہیلتھ ورکرز کی مناسب تربیت کا انتظام ہونا چاہیے۔ اس موقع پر یو ایچ ایس کی جانب سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ شہید ہونے والے ڈاکٹروں اور دیگر ہیلتھ ورکرز کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کروائی گئی۔
تازہ ترین