اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)ایران کی طرف سے امریکی فوجی کی رہائی کے بعد امریکا نے ایک اور ایرانی سائنسدان کو جیل سے رہا کردیا۔
ایران اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ایک ڈیل کے نتیجے میں ایرانی سائنس دان ماجد طاہری امریکی جیل سے رہا ہو کر ایران واپس پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق طاہری کو تہران پہنچنے پر نائب وزیر خارجہ جابری انصاری نے خوش آمدید کہا۔