• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لیاری میں گرنے والی عمارت کا ملبہ اُٹھانے کا کام جاری


کراچی کے علاقے لیاری میں نیا آباد کی لیاقت کالونی گلی نمبر تین میں گرنے والی کثیرالمنزلہ عمارت کا ملبہ اُٹھانے کا کام جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے لیاری میں عمارت گرنے کی جگہ کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔

رینجرز جوانوں پر مشتمل امدادی ٹیمیں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں سول انتظامیہ کے ہمراہ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: لیاری میں کثیرالمنزلہ عمارت گرگئی، خاتون جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبےسے خاتون سمیت مزید 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ عمارت کے ملبے سے اب تک 4 خواتین سمیت 11 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی اور غم میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ نے ریسکیو آپریشن میں شامل اداروں اور فلاحی تنظیموں کی کوششوں کو سراہا۔ 

تازہ ترین