• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی مریم اورنگزیب اور انکی والدہ کا کورونا مثبت آنے پر تشویش


مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے طاہرہ اورنگزیب اور ان کی بیٹی مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور فخر ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب نے کورونا کے باوجود اپنی زندگی خطرے میں ڈالتے ہوئے پارٹی، جمہوریت کیلئے جرات و بہادری دکھائی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب سمیت کورونا کے تمام متاثرین کو مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

دونوں رہنماکورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنی اپنی رہائشگاہوں میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

تازہ ترین