• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا سے ہر گھنٹے میں 4 لوگ مر رہے ہیں، ڈاکٹر جاوید اکرم


یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں ہر گھنٹے میں 4 لوگ مر رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی صورتِ حال خطرناک اور تشویش ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کورونا پیسیو ہیومینائزیشن ہے، گزشتہ روز ایک سو زندگیاں کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں گئیں جو سیاہ دن ہے۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ لوگوں کی زندگیاں بچانا اور زندگی کو نارمل کرنا ہمارا مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس پھیپھڑوں میں جنگ برپا کر دیتا ہے، جس سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے، 100 لوگوں کو وائرس ہو تو 30 کو تو پتہ نہیں ہوتا، ان میں علامات بھی ظاہر نہیں ہوتیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پلازمہ کے لیے اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ کر رہے ہیں، 100 میں سے 5 فیصد لوگوں کو اسپتال جانا پڑے گا، انہیں وینٹی لیٹر بھی لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:

ہیلتھ ورکرز کی مناسب تربیت ہونی چاہیے، جاوید اکرم

UHS کی ریسرچ لیبارٹری کو عوامی خدمت کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹر دو دھاری تلوار ہے لیکن اس کا نقصان زیادہ ہے، وینٹی لیٹر سے پھپھڑوں کو نقصان ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر نے مزید کہا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز سے کورونا وائرس کے مریضوں کی 99 فیصداموات ہو رہی ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک شخص کا انتقال ہوتا ہے تو پورے آئی سی یو والے پریشان ہو جاتے ہیں، 65 فیصد طبی عملے کی خواتین پر ان کے خاندان کی طرف سے کام نہ کرنے کا پریشر ہے۔

تازہ ترین