• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کونافذ کرنے کی منظوری

لاہور( خصوصی نمائندہ ) چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کو نافذ کرنے کی منظوری دے دی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن سمیت 455 بلدیاتی ادارے اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز 30 روز میں بلڈنگ پلان کی منظوری دینے کی پابند ہوں گی۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے ایز آف ڈونگ بزنس پالیسی کے تحت میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور 455 بلدیاتی اداروں میں بلڈنگ پلانز پورٹل سسٹم کی منظوری دےدی ہے ۔جس کے تحت بلڈنگ کمپلیشن سرٹیفکیٹ 30 روز، لینڈ یوز کنورڑن سے متعلق 45 روزمیں فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ پرائیویٹ ہاو سنگ سکیم میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پلان 60 روز اور میٹرو پولیٹن کارپوریشنز کو 75 روزمیں پلان کی منظوری دینا ہوگی، بلڈنگ پلان پورٹل سسٹم پراجیکٹ کانفاذ 15 جون سےشروع ہوگا۔ پانچ مرلہ سے عمودی عمارتوں کے بلڈنگ پلان کی منظوری ایک ماہ میں دی جائے گی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے سروسز کی فراہمی کے معاملات طے پاگئے، کمرشل و رہائشی، سیمی کمرشل اورانڈسٹریل بلڈنگ پلان کی منظوری تیس روز میں ہوسکے گی، تاہم ہائی رائز عمارت کیلئے واسا، ٹیپا اور محکمہ ماحولیات سات روز این او سی جاری کرنے کے پابند ہوں گے، این او سی نہ جاری کرنے کی صورت میں ابتدائی سات روز میں اعترافات جاری کرنا لازم ہونگے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلڈنگ پلان جمع کرانے کے بعد ایک روز ہیڈ ڈرافٹ مین، میونسپل پٹواری دو روز، بلڈنگ سرویئر دو روز جبکہ بلڈنگ انسپکٹرتین روز میں منظوری دے گا، اسسٹنٹ میونسپل آفیسر پلاننگ دو روز جبکہ ڈپٹی میونسپل آفیسر پلاننگ تین روز میں پلان کی منظوری دینے کا پابند ہوگا۔جبکہ چیف کارپوریشن آفیسر پانچ روز میں چانچ پڑتال کر کے حتمی منظوری کے لیے ایڈمنسٹریٹر کو ارسال کردے گا، ایڈمنسٹریٹر چھ روز میں بلڈنگ پلان کی حتمی منظوری دینے کا پابند ہوگا۔
تازہ ترین