• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹ کی ضدی چربی دور کرنے کیلئے خصوصی ورزش

وزن میں کمی کے خواہشمند افراد طرح طرح کے ڈائیٹ پلان اور ورزشوں سے وزن میں کمی لانے میں تو کامیاب ہو جاتے ہیں مگر پیٹ کی ضدی چربی پھر بھی جوں کی توں رہتی ہے، لٹکے ہوئے پیٹ کی چربی پگھلانے کے لیے بس ایک ورزش ’ ہائی نی ‘ ( High Knee ) کے ذریعے اس سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

لٹکا ہوا یا بڑھا ہوا پیٹ نہایت بد نما نظر آتا ہے جس سے ساری شخصیت متاثر ہوتی ہے اور اس سے چھٹکارہ حاصل کرنا بھی کوئی آسان بات نہیں ، اس بات کا احساس اُس وقت بہت زیادہ ہوتا ہے جب کہیں دعوت یا تقریب میں جانا ہو اور آپ کو اپنا پسندیدہ جوڑا فِٹ نہ آئے ، ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے اپنی روزانہ کی عادت میں صرف ایک ورزش ہائی نی high knee کو شامل کر کے آپ اپنی کمر میں کمی کر سکتے ہیں۔

ہائی نی کیا ہے ؟

ہائی نی ( High Knee ) ایک ’ ہائی انٹینسٹی انٹرویل ٹریننگ ( HIIT) کارڈیو ورزش ہے جسے روزانہ باقاعدگی سے کرنے سے پیٹ کی چربی واضح کم ہو تی ہے، بغیر کسی سازوسامان کے یہ ورزش آسانی سے گھر میں بھی کی جا سکتی ہے جبکہ اس ورزش کے مثبت نتائج پورے جسم پر آتے ہیں ، یہ ورزش کہیں بھی کی جا سکتی ہے ۔

ہائی نی ورزش کا طریقہ:

یہ ورزش نہایت آسان ہے جسے کرنے کے لیے کسی فٹنس ماہر کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔

اس ورزش کو کرنے کے لیے سیدھا کھڑے ہو جائیں۔

اپنی ایک ٹانگ کو اُٹھاتے ہوئے اپنا گُھٹنہ اپنے سینے تک لے کر آئیں اور ٹانگ سیدھی نیچے لے جائیں۔

اسی طرح ٹانگوں کو بدلتے ہوئے ورزش جاری رکھیں۔

50 ہائی نی کا ایک سیٹ بنا لیں ۔

ایک وقت میں 4 سیٹ میں 50، 50 بار یہ ورزش دہرائیں ۔

ہائی نی کرتے وقت یاد رکھنے والی باتیں:

یہ ورزش صبح نہار منہ کرنے سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔

جتنی ٹانگ اوپر لے کر جائیں گے ورزش کے اتنے ہی اچھے نتائج حاصل ہوں گے ۔

اپنے ہاتھوں کو اپنے سینے کے برابر کر لیں اور اوپر لاتے ہوئے اپنے گٹنوں کو تلیوں سے چھوئیں، اس سے آپ کا ورزش کرتے ہوئے وزن برقرار رہے گا۔

ورزش تیز تیز کریں، جتنی تیز ورزش کریں گے اتنے ہی اچھے نتائج ملیں گے۔

ہائی نی کھانا کھانے کے فوراً بعد کرنے سے گریز کریں۔

پانی پینے کے 5 سے 10 منٹ کا بعد ہائی نی شروع کریں۔

جرنل اوبیسٹی سائنس اینڈ پریکٹس میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ’ہائی انٹینسٹی انٹرویل ٹریننگ ‘ ( HIIT) جیسے کہ ہائی نی اور برپیز ورزشیں دوسری ورزشوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر اور زیادہ کیلوریز جلاتی ہیں ۔

ہائی نی پیٹ کی چربی پگھلانے کے لیے مفید ورزش ہے، اسے باقاعدگی سے کرنے سے گھٹنوں کی صحت کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا ۔

تازہ ترین