• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی خان: 55 سالہ خاتون غیرت کے نام پر شوہر کے ہاتھوں قتل

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں 55 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے مبارکی میں پیش آیا، جس میں قتل کی واردات انجام دینے کے بعد ملزم باآسانی فرار ہو گیا۔

پولیس کی جانب سے قتل کا مقدمہ درج کر کے، ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل خاتون نے ایک ویڈیو بیان میں اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ایک ہفتہ قبل ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں خاتون نے بیان دیا تھا کہ اس کا شوہر، بیٹا اور بھائی اس کے دشمن بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا

ویڈیو بیان میں خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر مجھے قتل کر دیا جائے تو میرے کیس کی پیروی سرکار کرے۔

مقتول خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین