وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک نے وفاق کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری میں مراعات نہ دینے پر ایک بار پھرآل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔
نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں جلسے سے خطاب میں پرویزخٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ان کے خط کے جواب میں اقتصادی راہداری میں پھرسے صرف سڑک بنانے کا عندیہ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو بجلی ، گیس،ایل این جی کچھ بھی فراہم نہیں کیا جارہا ، جب تک صوبے کو سینٹرل روٹ کو ملنے والی مراعات نہیں دی جاتیں یہ سڑک یہاں سے نہیں گزرے گی۔
پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کے ساتھ دھوکا ہوا ہے، ایک بار پھرآل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی جس میں سب کے سامنے اس خط کو رکھیں گے۔