چین نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو معاونت اور علاج کی ایک بار پھر پیشکش کردی۔
چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بن نے شہباز شریف کو خط لکھا اور کہا کہ کورونا سے آپ کے متاثر ہونے کی اطلاع پربےحد دکھ ہے۔
قونصل جنرل چین کا کہنا تھا کہ آپ کو ہر طرح کی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہیں، دعا ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوں۔
قونصل جنرل چین کا شہبازشریف کو لکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے تک چین پاکستان کی ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر کے لئے آپ کی غیرمعمولی کارکردگی ہمیں بہت اچھی طرح سے یاد ہے، اورنج لائن، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا ساہیوال کا منصوبہ آپ کی غیر معمولی کاوش کا مظہر ہے۔
قونصل جنرل چین نے یہ بھی لکھا کہ ماضی میں بطور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے چین پاکستان کی دوستی بڑھانے میں کردار ادا کیا ہے۔