• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں روپے سرمایہ کاری کرنیوالی آٹو انڈسٹری وفاقی بجٹ میں نظر انداز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی بجٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والی آٹو انڈسٹری کونظر انداز کر دیا گیا ، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بڑی کار ساز کمپنیاں سرمایہ کاری کریں لیکن حکومت کی عدم توجہ کے باعث یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، پاکستان آٹو پارٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن( پاپام)کے سابق چیئرمین اور آٹو انڈسٹری کے نمائندے مشہود علی خان نے وفاقی بجٹ پر آٹو پارٹس انڈسٹری کی جانب سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری اورسرکاری خزانے میں ٹیکسز کی مد میں خطیر رقم جمع کرنے والی آٹو انڈسٹری کو مکمل طور پر نظر انداز کرنا انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ مشہود علی خان نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں مینوفیکچرنگ سیکٹر بالخصوص آٹو انڈسٹری کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔
تازہ ترین