• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، 4 سیکٹرز آج رات بارہ بجے سیل کر دیے جائیں گے

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مزید 4 سیکٹرز آج رات بارہ بجے کے بعد سیل کر دیے جائیں گے۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق چاروں سیکٹرز کو 16مختلف پوائنٹس سے سیل کیا جائے گا۔

ایس پی انڈسٹریل ایریا کے مطابق مختلف جگہوں پر پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی اور سیل کئےجانےوالوں علاقوں میں کسی کو داخلے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور میں کورونا سے زیادہ متاثرہ 66 علاقوں کو سیل کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے متاثرہ علاقوں میں 30 جون تک دفعہ 144 بھی نافذ کردی ہے۔

تازہ ترین