• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے اسکواڈ کا ایک بار پھر حصہ بننے پر خوشی ہے، حارث رؤف

فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسکواڈ کا ایک بار پھر حصہ بننے پر خوشی ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ‏ لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے سینٹرل کنٹریکٹ ملنے اور ٹیم میں شامل ہونے پرخوش ہونا بنتا ہے۔

حارث رؤف نے کہا کہ ‏سی ای او عاطف رانا ، سی اواو ثمین رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بڑی محنت کی ہے،‏ لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے دلبر حسین نے شناخت بنائی ، مزید کھلاڑی بھی سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر اور قلندر کے سکندرسے بھی ٹیلنٹ سامنے آئے گا، انگلینڈ کے لمبے ٹور سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ، موقع ملا تو ٹیسٹ بھی کھیلوں گا اور سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

حارث رؤف کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں بولرز کے لیے کنڈیشنز سازگار ہوتی ہیں فائدہ اٹھاؤں گا، بڑے عرصے کے بعد کرکٹ ہو رہی ہے، کھلاڑی اور شائقین کرکٹ سیریز شروع ہونے کے لیے پرجوش ہیں ۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ انگلینڈ میں سیریز بڑی اہم ہوتی ہے سیریز کے لیے منتخب ہونا خوشی کی بات ہے، وقار یونس کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کو شش کروں گا، کورونا کی وجہ سے نئے قوانین کے مطابق نہیں لگتا کہ اسپیڈ والے بولرز کو زیادہ فرق پڑے گا ۔

حارث رؤف نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران فٹنس کے ایشوز کی وجہ سے اچھا پرفارم نہیں کر سکا تھا ، شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے کوشش ہے کہ دورہ انگلینڈ میں یہ انڈر اسٹینڈنگ مزید بہتر ہو۔

تازہ ترین