• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کا مطلب یہ نہیں کہ باقی چیلنجز ختم ہوگئے، نیٹو چیف

نیٹو وزرائے دفاع کا برسلز میں آن لائن اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں کورونا وباء، روس کی دفاعی تیاریوں اور افغانستان اور عراق میں نیٹو مشنز کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اس حوالے سے نیٹو ہیڈ کوارٹرز برسلز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو کے سیکٹری جنرل یین اسٹولٹن برگ (Jens Stoltenberg ) نے کہا ہے کہ COVID-19 وائرس کی موجودگی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نیٹو کے باقی چیلنجز ختم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی اور غیر ریاستی عناصر نیٹو کے اتحاد کو غیر مستحکم، تقسیم اور اس میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس لئے نیٹو بھی اپنے اتحادیوں کے خلاف کسی بھی خطرے سے دفاع کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں روس کی بڑھتی ہوئی نیو کلیئر صلاحیتوں اور اس کے دوہرے استعمال کی میزائل ٹیکنالوجی کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے نیٹو کے خلاف خطرے کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین