• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمیشن بنانے کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی پنجا ب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چینی کمیشن کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، اگر حکومت مخلص ہوتی تو چینی کی قیمت تو کم ہوتی۔

 قمر زمان کائرہ نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تو اپنے مخالفین کے گلے دبانے کے چکر میں ہے، ہٹلر کی طرز پر حکومت چلانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف جھو ٹ کے سہارے پر کھڑے ہیں، اختر مینگل حکومت کے مزاج والے نہیں، غیر فطری اتحاد تھا، ق لیگ والے بھی حکومت سے پریشان ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ جتنی دیر عمران خان کی حکومت رہے گی پاکستان کے عوام آٹا چینی گھی اور تیل چوروں سے مقابلہ کر تے رہیں گے۔ یہ با ت طے شد ہ ہے کہ موجو د ہ حکومت فا شٹ ہے، ہٹلر کی طر ز پر حکومت چلانے کی کو شش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب صر ف جھوٹ کے سہار ے کھڑ ے ہیں ایک نا کامی کے بعد قوم کو اگلے روز دوسری نا کا می کا سا منا کر نا پڑ تا ہے۔

تازہ ترین