• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کی مالی معاونت، کالعدم جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کو قید و جرمانہ

دہشتگردوں کی مالی معاونت، کالعدم جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کو قید و جرمانہ


لاہور (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جما عت الدعوۃ کے چار رہنماؤں کیخلاف کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو پانچ، پانچ سال قید پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے اور حافظ عبدالرحمن مکی اور حافظ عبدالسلام بن محمد کو ایک ایک سال قید، بیس بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ 

ان پر غیر قانونی فنڈنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں ان پر 10 جون کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ سماعت کے دوران استغاثہ کی طرف سے 10 سے زائد گواہوں کو پیش کیا گیا۔ 

ملزموں کی طرف سے نصیرالدین نیئر ایڈووکیٹ نے گواہوں کے بیانات پر جرح کی اور بحث مکمل کی۔ جمعرات کو پانچ گھنٹے تک سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا ۔

تازہ ترین