رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کے والدین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
عظمیٰ بخاری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ والد سید زاہد حسین بخاری اوروالدہ شاہدہ مظفر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
عظمیٰ بخاری کے والدین کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بحریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عظمیٰ بخاری نے والدین کی صحت کے حوالے سے دعا کی اپیل کی ہے۔
عظمیٰ بخاری کے دیگر گھر والوں کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے عظمیٰ بخاری کے والدین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔