• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے جنگ میں ڈاکٹر قمر خلیل جان کی بازی ہار گئے

کورونا سے جنگ میں ڈاکٹر قمر خلیل جان کی بازی ہار گئے


کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے ایک اور مسیحا ڈاکٹر قمر خلیل جان کی بازی ہار گئے۔

ڈاکٹر قمر خلیل میں 4 جون کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی وہ آج فیصل آباد میں انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر قمر خلیل ماہر تعلیم پروفیسر خلیل احمد کے بڑے صاحبزادے تھے، وہ یونیورسٹی آف زراعت فیصل آباد میں میڈیکل آفیسر تعینات تھے۔

انہوں نے 1991 میں پنجاب میڈیکل کالج سے گریجویشن کی، ڈاکٹر قمر خلیل نے نیورو سرجری سمیت طب کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیں۔

تازہ ترین