کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کے ٹریک میں شروع ہونے سے قبل ہی دراڑیں پڑنا شروع ہوگئیں۔
سرجانی تا گرومندر فیز 1 کے پل پر لسبیلہ کے مقام پر پل کمزور پڑنے لگا ہے۔
گرین لائن منصوبے کے پل میں دراڑیں پڑگئیں اور پانی بھی ٹپکنے لگا ہے۔
کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا پہلا فیز 2017ء میں مکمل ہونا تھا، جو تاحال تکمیل کے مراحل میں ہے۔
گرین لائن بس حکام نے اس حوالے سے اپنا موقف دینے سے گریز کیا ہے تاہم عوام کا کہنا ہے کہ منصوبے شروع ہونے سے قبل ایسے نقائص کہیں بعد میں کسی حادثے کا سبب نہ بن جائیں۔