پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قیادت سے کارکنان تک پی پی پی 1973 کے آئین کے تحفظ کیلئے جیلوں میں جانے کو تیار ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے دنوں میں بھی ہم آئین کے تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم 73 کے آئین کی کسی بھی شق کے ساتھ چھیڑچھاڑ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔