• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مقابلے و حادثے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق، خاتون ایس ایچ او سمیت 3 زخمی

سرجانی، مقابلے اور حادثے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق، خاتون ایس ایچ او سمیت 3 زخمی
مقابلے و حادثے میں جاں بحق پولیس اہلکار

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلے اور پولیس موبائل الٹ جانے سے سب انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ خاتون ایس ایچ او سمیت دو ملازمین زخمی ہوگئے۔

ویسٹ زون پولیس کے ڈی ایس پی ایڈمن ناصر بخاری کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں ناردرن بائی پاس پر پولیس مقابلے کی اطلاع پر ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن انسپکٹر شرافت خان پولیس پارٹی کے ہمراہ تھانے سے روانہ ہوئیں تو پولیس موبائل تیز رفتاری کے دوران انارکلی کے مقام پر الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں پولیس کے سب انسپکٹر غلام رسول جاں بحق جبکہ سرجانی ٹاؤن تھانے کی ایس ایچ او ڈاکٹر شرافت خان، ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل ثناءاللّٰہ، پولیس کانسٹیبل وہاب، امیر اور احسان زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی ناصر بخاری کے مطابق ایس ایچ او کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں نجی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نادرن بائی پاس پر مبینہ طور پر ڈاکوؤں سے ہونے والے مقابلے میں پولیس کانسٹیبل عرفان شہید ہوگئے، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

عباسی شہید اسپتال کے ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں پولیس ملازمین کی لاشیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے

تازہ ترین