• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے تاریخی بجٹ خسارے کو حکومتی دعوؤں کی تردید قرار دے دیا


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے تاریخی بجٹ خسارے کو حکومتی دعوؤں کی تردید قرار دے دیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 10 فیصد سے زائد ہونا کورونا سے بھی زیادہ پریشان کن ہے، ثابت ہوگیا تاریخی بجٹ خسارہ کورونا سے پہلے ہی معیشت چاٹ چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ خسارے کے علاوہ گردشی قرضے کو قابو کرنے میں بھی ناکام رہی، نون لیگ کے دور کے مقابلے میں اب گردشی قرضے میں تین گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاق اور صوبوں میں حکومتوں نے تعلیم کے بجٹ میں بڑی کٹوتی کی، حکومت ناصرف نااہل ہے بلکہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے جھوٹ بھی بول رہی ہے۔

تازہ ترین