• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں آج والد سے محبت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

 دنیا بھر میں آج والد سے محبت کا عالمی دن منایا جارہا ہے


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 21 جون کو فادرز ڈے یعنی والد سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

فادرز ڈے منانے کا مقصد والد سے محبت کا اظہار ہے۔امریکا میں بیسویں صدی کے اوائل میں ماؤں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس یوم کو منانے کا سلسلہ شروع ہوا۔

فادرز ڈے کو عالمی سطح پر مقبولیت 1966میں اس وقت ملنا شروع ہوئی جب امریکی صدر لنڈن جانسن نے جون کے تیسرے اتوار کو فارد ڈے قرار دیا۔

1972میں اسے امریکی قومی تعطیل قرار دیا گیا جس کے بعد سے ہر برس جون کا تیسرا اتوار دنیا کے اٹھاون ممالک میں فادرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر والد کے ساتھ الفت ومحبت اور ان کی خدمت کے جذبے کو بڑھانے کے عزم کو بھی دہرایا جاتا ہے۔ فادرز ڈے کے موقع پر بچے اپنے والد کے لیے تحائف خریدتے ہیں اور انہیں کارڈز بھی پیش کرتے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

درحقیقت باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو کہ اپنے بچوں کی پرورش کے لیے اپنی جان تک لڑا دیتا ہے۔

ہر باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ میعار زندگی فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرسکے اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

تازہ ترین