• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہانیہ سے زیادہ مجھے پیار کرتے ہیں: تیسرا گانا چرانے پر سرمد قدیر کی بھارتیوں کی روسٹنگ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کے معروف گلوکار سرمد قدیر نے ’انسپریئشن‘ کے نام پر تیسری مرتبہ ان کا گانا کاپی کرنے پر بھارتیوں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام گلوکار نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا، ’میں نے خواب دیکھا ہے کہ بھارتی ہانیہ عامر سے زیادہ مجھے پیار کرتے ہیں‘۔

حالیہ میڈیو میں سرمد قدیر نے جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل منت مراد کے لیے ریکارڈ کیے گئے اپنے مشہور ٹائٹل ٹریک ’لال سوٹ‘ کاپی کرنے پر بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مذکورہ روسٹنگ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار سو کر اُٹھتے ہیں اور اپنے خواب کا ذکر کرتے ہیں کہ میں نے بہت عجیب خواب دیکھا ہے کہ بھارتی ہانیہ سے زیادہ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔ ہانیہ کہ پہلی فلم اتنی نہیں چلی جتنا میرا تیسرا گانا۔

گلوکار مزید کہتے ہیں کہ میں تو خواب کو نظرانداز کر رہا تھا کہ اچانک مجھے انسٹاگرام پر نوٹیفکیشن موصول ہوا کہ میرا خواب سچ ہوگیا ہے میرا ’لال سوٹ‘ کا بھارتیوں نے ’ڈینجر‘ بنادیا، اس پر میں سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ آخر اس محبت کی وجہ کیا ہے۔

اس کے بعد انہوں نے اپنے پہلے دو گانوں کے بارے میں بھی بتایا جو بھارتیوں نے کاپی کیے، جس میں ان کا گانا ’ہارن‘ اور ’ایروپلین‘ شامل ہیں۔ 

ویڈیو کے اختتام پر انہوں نے بھارتیوں کو مشورہ دیا کہ مستقبل میں جلد ہی ایک اور گانا ریلیز ہونے والا ہے۔ اگر چاہیے تو چوری کے بجائے مانگ لیں، پاکستانیوں کا دل بہت بڑا ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید