• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور بالی ووڈ جوڑی کا شاہ رخ اور امیتابھ کے گھروں سے بھی مہنگا گھر تعمیر

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

حال ہی میں بالی ووڈ نگری کی ایک مشہور اداکار جوڑی کے 6 منزلہ عالی شان گھر کی تعمیر مکمل ہوئی ہے جو شاہ رخ خان، سلمان خان اور امیتابھ بچن کے گھروں سے بھی زیادہ مہنگا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے 250 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت کے عالی شان ’کرشنا راج بینگلو‘ کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے یوں اس مشہور اداکار جوڑی نے شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک شاہ رخ خان کا گھر’منّت‘ اور امیتابھ بچن کا گھر’جلسہ‘ دونوں  ممبئی میں اپنی خوبصورتی اور آسمان کو چھوتی مالیت کی وجہ سے بہت مشہور رہے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے عالی شان گھر کی مالیت 200 کروڑ بھارتی روپے جبکہ بگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ کے گھر کی مالیت 120 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید